عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محبوب العالم سپورٹس کے زیر اہتمام چنار پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کل کنٹری ان کرکٹ اسٹیڈیم گروٹہ جموں میں شروع ہوا۔ افتتاحی میچ Mubiالیون نے17رنوں سے جیت لیا ۔جبران نے 7رن دیکر3وکٹ حاصل کئے اور اسے مین آگ دی میچ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں کشمیر اور جموں زون کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم کو اپنے اپنے پولز میں ٹیموں کے ساتھ تین لیگ میچ کھیلنے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔آرگنائزنگ باڈی کے مطابق جموں میں موسم خوشگواررہاتو اور لوگ سوشل میڈیاسپورٹس سے براہ راست نشر ہونے والی کمنٹری سے لطف اندوز ہوں گے۔کلب کے منیجر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد جموںو کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور اور منشیات سے دور رہنے کیلئے کیا جارہا ہے۔