عظمیٰ نیوز سروس
جموں //محبوب العالم اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمیئر لیگ ایڈیشن 2 میں، گروٹہ کرکٹ گراؤنڈ جموں کے ٹرف سرفیس پر دو میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ کے درمیان کھیلا گیا۔ نے مقررہ 20 اوور میں 107 رنوں کا ہدف دیا۔ زیڈ ایس ایم کرانگسو کے یاسر نے 73 رن بنائے۔ جواب میں زونیمار واریئرز نے ہدف 20ویں اوور میں حاصل کر کے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا۔ زونی مر واریئرز کے عادل رشید 53 رن بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے اور انہوں نے چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔ایک اور میچ میں ترال ہنٹرز نے MUBI 11 کو 155رنز کا ہدف دیا۔ ترال ہنٹرز کے ریاض بٹ نے 42 رن بنائے۔ جواب میں MUBI 11 صرف 119 رن بنا سکی اور 36 رنوں سے میچ ہار گئی۔ ترال ہنٹرز کے عزیر نذیر صرف 15 رن دے کر 4 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔