عاصف بٹ
کشتواڑ //منگل کی شام ضلع کشتواڑ کے درابشالہ کے مقام پر زیرتعمیر ریٹلی پاور پروجیکٹ میں ڈمپر گاڑی کو پیش آئے سڑک حادثے میں دریابرد ہوے ڈرائیور کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی۔ذرائع کے مطابق جہاں رات بھر تلاشی کارروائی چلتی رہی وہی بدھ کہ صبح چناب ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں ایس ڈی ار ایف و ریڈکراس نے بچائو کارروائی عمل میں لائی اگرچہ کڑی مشقت کے بعد ڈمپر کو دریا سے باہر نکالا گیا تاہم اسمیں موجود ڈارئیور کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ لوااحقین و مقامی لوگوں نے اگرچہ سخت ناراضگی ظاہر کی اور انتظامیہ سے ماہر غوطہ خوری کی ٹیموں کو بچائو کارروائی میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی کشتواڑ نے جاے موقع کا دورہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہرممکنہ کوشش کی جارہی ہے تاکہ ڈرائیور کی نعش کو باہر نکالاجاسکے جبکہ پانی کی سطح کو کم کرنے کیلئے موٹریں لگائی جارہی ہے تاکہ نعش کو ڈھونڈا جاسکے۔انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ لواحقین کی مکمل مددکی جاے گی۔