رام بن //تحصیل بانہال کے چملواس شیر بی بی وگن کے مقام پر نیشنل ہائی وے میں ایک چائے کی دکان میں آگ لگی جس کی وجہ سے دکان میں سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی وے وگن کے مقام پر محمد شریف ولد صمدو کی ٹی سٹال پر گیس سلینڈر لیک ہو نے کی وجہ سے آگ لگی جس کی وجہ سے دکان کے اندر سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ جیسے ہی دکان میں آگ نمودار ہوئی تو فوراً فائر سروس بانہال کو آگاہ کریا گیا لیکن جب تک فائر سروس پہنچی تب تک دکان میں سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا تاہم فائر سروس نے آگ پر قابو پا لیا لیکن سامان کو جلنے سے نہیں بچا سکی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔