کشتواڑ//سپورٹس فیسٹیول ہفتہ کے تسلسل میںکشتواڑ پولیس نے چوگان گراونڈ کشتواڑ میں میراتھن رن فار یونٹی کا انعقاد کیا۔رن فار یونٹی میراتھن میں مختلف سکولوں کے طلباءکی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مناسب نقد انعام سے نوازا گیا۔ میراتھن رن فار یونٹی کو ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جن کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ، پولیس وسیول انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے تعاون اور شرکت پر عوام ، شرکاء، کوآرڈینیٹنگ ایجنسیوں بالخصوص یوتھ سروس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا برادری کا شکریہ ادا کیا۔