جموں//محکمہ بجلی کے PDL/TDL ڈیلی ویجروں نے جمعہ کے روز یہاں سابقہ وزیر و بی جے پی رہنماشام لعل شرما کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔وفد نے شرما کو در پیش متعدد مسائل کی جانکاری دی۔وفود نے امتیاز کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے وادی اور جموں کے ملازمین کے درمیان امتیاز کا مدعا بھی سامنے لایا۔وففد نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ میں 735 ملازمین ہیں، جنھوں نے سات سال کی مدت مکمل کی ہے اور اب گریڈیڈ سکیل کے مستحق ہیںلیکن ابھی تک ایسا نہیں دیا گیا ہے۔وفد نے بتایا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ وادی میں ایسے ملازمین کو باقاعدہ بنایا گیا ہے اور اسی طرح سے2012 تک کی سینیارٹی والے ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ وفد نے مزید بتایا کہ جموں خطہ کے 735 ملازمین میں سے فقط 200 ملازمین کو ایس آر او 381 کے تحت ترقی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جموں خطہ کے ساتھ امتیاز کیا جا رہا ہے۔شرما نے وفد کے ساتھ بتادلہ خیال کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست کے تینوں خطوں میں یکسان قوانین اور پالسیاں لاگو ہیں۔انہوں نے وادی کشمیر میں2012 تک کی سینیارٹی والے ملازمین کو ترقی دی جانے جبکہ جموں خطہ کے ایسے ملازمین کو اس سے فراموش کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔شرما نے افسراں بالا سے اس سلسلہ میں شکایت کی اور انہیں امتیاز کو ختم کرنے کیلئے کہا۔