جموں//جموں کشمیرپیپلزڈیموکریٹک پارٹی یوتھ ونگ نے بڑیال براہمناں آرایس پورہ میں سرکاری سکولوں کے ضرورتمندبچوں میں مرحوم مفتی محمدسعیدکی یادمیں سٹیشنری سامان تقسیم کیا۔اس موقعہ پرپی ڈی پی یوتھ ونگ کے نائب صدروریندرسنگھ سونو مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران پروگرام کاانعقاد ایس سورن سنگھ سینٹی پی ڈی پی یوتھ لیڈرنے کیاتھااوردیگریوتھ لیڈران نیرج چنڈیل ،گریش شرما،پنکج گپتانے پروگرام کی صدارت کی۔اس موقعہ پر50 ضرورتمند بچوں میں سٹیشنری سامان بشمول کاپیاں، بیگ، جوتے،پین اورپنسل وغیرہ تقسیم کئے۔وریندرسنگھ سونونے تعلیم کی اہمیت کواُجاگرکیاطلباء سے تندہی سے تعلیم حاسل کرنے پرزوردیا۔انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اورکاہکہ ہرپچھڑے طبقے کے بچے کوتعلیم دی جانی چاہیئے۔سکول کی ہیڈمسٹرس نے جے کے پی ڈی پی یوتھ ونگ کے اس اقدام کی ستائش کی اورکہاکہ اس مہم کے تحت ہرگورنمنٹ سکول کے ضرورت مندبچے تک امدادپہنچنی چاہیئیسورن سنگھ سینٹی نے بھی تعلیم کوتبدیلی کیلئے سب سے موثرہتھیارقراردیا۔اس موقعہ پر ابھیشک رینہ ، شام سندر، سمیت شرما،پربجوت سنگھ ، غریب داس، راجیش کمار، بلی ورما،ہرپریت سنگھ،گگن ،گندیپ سنگھ ودیگران نے بھی خیالا ت کااظہارکیا۔