مینڈھر// پی ڈی پی مینڈھر کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت حاجی محمد اعظم ساگر زونل صدر منعقد ہوئی جس دوران دیگر امورکے علاوہ برما میں مسلم آبادی کے قتل عام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور اس بربریت کی مذمت کی گئی ۔پی ڈی پی کارکنان نے حقوق الابشر کی تمام تنظیموں ،اقوام متحدہ اور دنیا کی بڑی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ برما میں مسلمانوں کی بے رحمی سے قتل عام کو بند کروائیں ۔اس دوران یہ طے پایاگیا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ایک وفد ملاقی ہو کر یہاں کے حالات اورمعاملات سے انہیںآگاہ کرے گااور ضلع اورتحصیل انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی سے درپیش مسائل سے انہیں روشناس کرایاجائے گا۔مقررین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی ،پانی اور سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور انتظامیہ بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ نہیں دے رہی ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی یہ حالت ہے کہ گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے اور بیمار آدمی ان سڑکو ں پر سفرکرہی نہیں سکتا جبکہ بجلی کا کوئی شیڈیول ہی نہیں۔ان کاکہناتھاکہ مینڈھر کے لوگ گندہ پانی پینے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں محکمہ پی ایچ ای پانی کی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہورہاہے ۔ انہوںنے الزام لگایاکہ ملازمین جان بوجھ کر کام نہیں کرتے ۔میٹنگ میں چوہدری محمد صادق،محمد اعظم فانی،چوہدری محمد اقبال، شوکت حسین خان وغیرہ بھی موجو دتھے ۔