ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے آج ڈوڈہ کے علاقہ کلوہانڈ ، دالی، پونسڑا کا دورہ کر کے علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس دوران محتلف عوامی و فود نے شہاب الحق بٹ کے ساتھ ملاقات کر کے پانی، بجلی، سڑکوں رابطہ پر حکومت کی جانب سے کئے جا رہے اقدامات پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ دیہی ترقی میں سال 2016 میں کئے گئے کاموں کے عوض اجرت واگزار کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ کلوہانڈ میں لوگوں نے گورنمنٹ گرلز اپر پرائمری سکول کلوہانڈ میں تعینات چھ میں سے دو اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکول میں دو اساتذہ گذشتہ چھ آٹھ برسوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں اور محکمہ تعلیم کی طرف سے حال میں تمام منسلک اساتذہ کو واپس اپنے سکولوں میں بھیجنے کے باوجود بھی یہ سکول اُن دو اساتذہ سے محروم ہے اور لوگوں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ دو اساتذہ کہاں ہیں اِن کی تنخواہیں کہاں سے نکلتی ہیں اور یہ ڈیوٹی کہاں دیتے ہیں ۔ بٹ نے مختلف مقامات پر لوگوں کو بتایا کہ وہ تعلیم کے معاملہ پر تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کریں گے اور اس معاملہ میں وہ طلباء دشمن روشن کو قطعی برداشت نہ کریں گے۔ انہوں کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے اور اعلیٰ معیاری تعلیم کی مقامی سطح پر سہولیت فراہم کرنا میری اوّلین ترجیح ہے اور قوم کی کردار سازی میں خواتین کی تعلیم بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔انہوں کہا کہ RUSA سکیم کے تحت کلسٹر یونیورسٹی کا قیام اور ڈوڈہ کے لئے علحیدہ JKBOSE کا قیام اُن کا خواب ہے جس کو پورا کرنے کے لئے وہ دن رات ایک کر رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں کو بوغبانی ، کیرم کشی، مرغی پالن ، ڈیری، مدھو مکھی (شہید) مشروم کی صنعتوں پر خاص توجہ دیکر خود روزگار کما کر بچوں کو اعلیٰ تکنیکی فنی تعلیم دینے پر زور دیا ۔اس دورہ میں اُن کے ہمراہ سینئرلیڈر مولوی عطاااﷲ، یوتھ لیڈر ڑاشد حسین زرگر، بلاک وایس پریذیڈنٹ عبدلرشیدگنائی وغیرہ شامل تھے۔