پی ایس ایل 3: ابوظہبی میں میچ نہیں ہوں گے

 کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 3 کا افتتاحی میچ 22 فروری 2018ءکو ہوگا جبکہ فائنل 25مارچ کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلیں جائیں گے تاہم پی ایس ایل کے کھیلنے کے مقام میں ابوظہبی کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری کےشیڈول کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای کے ٹیسٹ مراکز میں شامل ابوظہبی میں پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں رکھا گیا، اس کی بڑی وجہ لاجسٹک کی مشکلات بتائی جا رہی ہیں۔