بانڈی پورہ //بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد کی ہدایت پر عوام کے ساتھ اشتراک بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پٹھکوٹ پولیس سٹیشن میں ایس ایچ او تنویر احمد کی سربراہی میں عوامی دربار منعقد کیا۔ عوامی دربار میں سول سوسائٹی کے علاوہ ممتاز شہریوں نے شرکت کی ۔اس دوران ایس او پی گائید لائن پر مکمل عمل کیا گیا۔ عوامی دربار میں شرکت کرنے والوں نے بنیادی مسائل خاص طور پر پٹھکوٹ میں جموں و کشمیر بنک شاخ اور فائراینڈ ایمرجنسی سروس سٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ۔اس کے علاوہ نشیلی ادویات کیخلاف سختی سے کارروائی کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ایس ایچ او نے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ جائز مطالبات کو سرکار کی نوٹس میں لائیں گے جبکہ منشیات کے خلاف سختی سے کارروائی کریں گے ۔