سرینگر//پینکیک سیلات مقابلوں میںنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ماسٹرشیخ معین مجید کے حق میں بارہ ہزار روپے کاخصوصی انعام منطورکیا ہے ۔ یہ انعام انہیں مرکزی پولیس بہبود فنڈ سے دیاگیا۔ماسٹرمعین مجید کرائم برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید کے فرزند ہیںاورانہوں نے بھارت نیپال پین کیک سیلات چیمپین شپ 2018میں پہلی پوزیشن اوراسی چیمپین شپ2017میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔انہوں نے ایشین پین کیک سیلات چیمپین شپ2018میں چوتھی پوزیشن بھی حاصل کی ہے ۔پولیس ہیڈ کوراٹر پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مختلف قومی وبین الاقوامی کھیلوں میں پہلی تین پوزیشنزحاصل کرنے پر خاص اعزازات سے نوازتا ہے ۔