سرینگر//اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میں لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے۔ احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے لوگ ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے الزام لگایا کہ بستی میں پانی کی قلت کے نتیجے میں انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود منگلوار کودرجنوں مرد و زن سڑک پر آئے اورمتعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔انہوںنے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ علاقہ میں پانی کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سی این آئی