راجوری //خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید بارشوں کے بعد گزشتہ روز اکثر مقامات پر موسم میں بہتری آئی تاہم کچھ ایک مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں بھی ہوئی۔سرحدی ضلع راجوری میں جمعرات اور جمعہ کو شدید بارشیں ہوئی تھی جس کے دوران ندی نالوں میں طوفانی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم سنیچر کو درمیانہ درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ضلع انتظامیہ راجوری کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اتوار کو موسم میں بہتری آئی ہے جس سے ضلع میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسم اور بارش کا سلسلہ بھی کم ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں ہوئی ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارشیں ہورہی تھی جس سے کئی ایک علاقوں میں سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔خطہ میں ہورہی شدید بارشوں کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکرہ رہ گئی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں سرحدی اضلاع کے اکثر مقامات پر موسم صاف رہا جبکہ کچھ ایک جگہوں پر ہلکی بارش بھی ہوئی ۔