پکل ڈل پروجیکٹ میں دریائے مروسودر کے موڑ کا اِفتتاح

نئی دہلی//مرکزی وزیر بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ نے جموںوکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پکل ڈل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے دریائے مروسودر کے موڑ کا عملی طور پر اِفتتاح کیا ۔مرکزی وزیر موصوف نے سی وی پی پی پی ایل، این ایچ پی سی او رجے کے ایس پی ڈی سی کی پوری ٹیم کو دریا کے موڑ کے اِس اہم سنگ میل کی کامیابی کے لئے مبارک باد دی۔اُنہوں نے منصوبے کی مجموعی تکمیل کے لئے کوفرڈ یم اور کنکریٹ فیس راک فل ڈیم کے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے اور منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔اُنہوں نے دُور دراز علاقوںکے سخت موسمی حالات میںسخت محنت کرنے پر پوری ٹیم کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ  پن بجلی منصوبوں کی گرڈ بیلنسنگ، بجلی پیدا کرنے اور پاکل ڈل ایچ ای کے لئے تیز رفتار ترقی ضروری ہے۔ یہ منصوبہ 2030ء تک 450 گیگاواٹ( جی ڈبلیو) قابل تجدید توانائی کے ہدف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ سے8212 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی جس سے بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور مقامی باشندوں کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔تقریب میں مرکزی سیکرٹری بجلی آلوک کمار ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی ، جی او جے کے روہت کنسل ، سی ایم ڈی  این ایچ پی سی اے کے سنگھ ، چیئرمین  سی وی پی پی پی ایل اور وزارت بجلی سریش کمار اور سٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی جموںوکشمیر نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے طے شدہ سنگ میل کو حاصل کرنے میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے مسلسل تعاون کا یقین دِلایا او رخطے کی مجموعی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر مرکزی وزیر کا شکریہ اَدا کیا۔پکل ڈل ایچ اِی پروجیکٹ (1000میگاواٹ) چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمٹیڈ این ایچ پی سی لمٹیڈ اور جے کے ایس پی ڈی سی کی مشترکہ کمپنی کے ذریعے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ سی وِی پی پی پی ایل کو جموںوکشمیر میں تعمیر کے لئے 3094 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس سونپے گئے ہیں۔دریائے مرسودر ،دریائے چناب کا ایک بڑا معاون دریا ہے ۔ دریا کا رُخ موڑنا پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی راہ ہموار کرے گا۔منصوبے کی تکمیل خطے کی مجموعی ترقی کے لئے باعث ِ اِفتخار ثابت ہوگی اور لوگوں کے سماجی و معاشی حالات میں بہتری کا باعث بنے گی۔