گیا//ملک میں پٹرل اور رسوئی گیس کی مسلسل بڑھ رہی قیمتوں کے خلاف جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی )اور یواشکتی کے کارکنوں نے احتجاجی مارچ نکالا۔احتجاجی مارچ جے اے پی کے گیوال بیگہہ محلہ واقع دفتر سے نکل کر شہر کے اہم چوک اور سڑکوں سے ہوتاہوا ٹاور چوک تک پہنچا۔ احتجاجی مارچ میں کارکن مہنگائی کے خلاف تختی اور بینر لیکر چل رہے تھے ۔اس مارچ میں سائیکل ،موٹر سائیکل اور بیل گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں ۔ٹھیلے پر موٹرسائیکل کی ارتھی بناکر بڑھتی قیمتوں کے خلاف کارکن احتجاج کررہے تھے ۔ساتھ ہی جم کر حکومت مخالف نعرے لگارہے تھے ۔ اس موقع پر یواشکتی کے ضلع صدر اوم یادو نے کہاکہ پورے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ۔پٹرول ،ڈیزل اور رسوئی گیس کی قمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے جس سے عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے ۔ملک کی معیشت خستہ حال ہے پھر بھی مرکزی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔انھوں نے قیمتوں میں اضافہ کے لئے وزیراعظم مودی کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے ،تو مہنگائی کے خلاف سٹرکوں پر آندولن کرتے تھے ،لیکن جب حکومت میں آگئے تو انکا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ یواین آئی