سرنکوٹ// پنچایت لور پوٹھ کے وارڈ نمبر چھ بیلہ میں پل ناقابل آمدورفت بن چکا ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے کچھ سال قبل یہ لوہے کا چھوٹا پل تعمیر کیا گیا تھا لیکن سیلا ب کے بعد کلرکٹل بیلہ دھڑا سموٹ و دیگر کئی لوگوں کا راستہ منقطع ہو گیا۔ پوٹھ لور پنچایت کے سرپنچ شیخ محمد بشیر نے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے جو 2014 کے فلڈ کے بعد غفلت برتی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی اور یہ لوہے کا پل اس وقت بری حالت میں ہے اوراس پل کے ساتھ کھڑی کی گئی دیواریں اب منہدم ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ پل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے آرپار ہونے والے لوگ زیادہ تر پریشان رہتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ لوگوں نے عبوری پل لگایا ہوا ہے جو بالکل دریا کے قریب ہے خدانخواستہ اگر کوئی گر جائے تو اس کے بہت کم بچنے کے امکان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے مذکورہ پل کے کچھ پاوے پکے کھڑے کیے لیکن بعد میں انہیں ادھورا چھوڑ دیا گیا۔اگر محکمہ سے بات کی جائے تو محکمہ صرف یہی کہتا کہ ہم نے پلان بھیجاہوا ہے لیکن منظور ہو کر کب آئے گا اس کی کوئی خبر نہیں۔