پونچھ//پونچھ کے مندروں کی انتظامیہ کمیٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتاز وکلاءجن میں ایڈوکیٹ ڈی این دتا،ایڈوکیٹ گلشن کمار، ایڈوکیٹ مہندر پیاسا اور ایڈوکیٹ ندھا بالی شامل ہیں،نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مندروں کی انتظامیہ کمیٹیوں پر بد نظمی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مندوروں کی املاک کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔انہوں نے لکشمی نارائن مندر کمیٹی کے کارکنان اور عہدیداران پر الزام لگایا کہ وہ مندر کی دکانوں کا غلط استعمال کر کے اپنے رشتہ داروں کو ان کا فائدہ پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مندر کی دکانیں قوم کے بے روزگار بچوں کو اپنا روزگار کمانے کے لئے دی جانی چاہئے تھی لیکن نام نہاد انتظامیہ کمیٹی اپنے رشتہ داروں کو دکانیںالاٹ کر رہی ہیں۔اس موقعہ پر موجود سناتن دھرم سبھا کے صدر ستیش ساسن نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مندروں کی املاک قومی املاک ہوتی ہیں ان کا اگر کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے تو اسے برداشت نہیںکیا جائے گا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں تحقیقات کر کے قصور واروں کے خلاف کاروائی کریں۔