پونچھ//حال ہی میں نیشنل کانفرنس کو خیر آباد کہنے کے بعد ہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے لیڈر دیوندر رانا سے ملاقات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے ریاستی کوآرڈی نیٹر گردیپ سنگھ خالصہ کی سربراہی میں راجوری اور پونچھ کے پارٹی کارکنوں کا ایک وفد جموں پہنچا اور ان سے ملاقات کرکے اور انہیں گلدستے پیش کرکے انکا بھارتی جنتا پارٹی میں والہانہ استقبال کیا۔اس دوران وفد نے جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دویندر رانا سے اپیل کی کہ وہ اپنا اہم کردار ادا کرکے جموں کشمیر کے حالات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے آگے بڑھیں۔انہوں نے اس دوران جموں و کشمیر کے آنے والے بھاجپا کے وزیر اعلی کے لئے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے پارٹی می شامل ہونے سے ریاست میں پارٹی میں وہ مظبوطی پیدا ہوئی جو کسی بھی دوسری پارٹی کو شکست دینے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے پونچھ کا دورہ کرنے کی موصوف کو دعوت دی۔