پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کی دوسری لہر مسلسل جاری ہے جس کے دوران57نئے کورونا کے مثبت معامالات سامنے آئے ہیںجبکہ دو افراد کی وائرس کی وجہ سے وفات ہوگئی ہے۔ضلع کے کووڈ نوڈل آفیسر زمود احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علا قوں سے کووڈ کے مزید57معاملات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران دو کی وفات بھی ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ نئے سامنے آنے والے معاملات میں سے 11کا تعلق تحصیل حویلی سے ہے جبکہ منڈ ی سے16سرنکوٹ سے جبکہ دیگر 19کا تعلق مینڈھر سب ڈویژن سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 78افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ضلع میں اب کوڈ کے 857معاملات ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی باری پر ویکسین کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔