پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ، اندر جیت نے ضلع میں کوڈ۔19کے منظرنامے کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران انھوںنے 45 سے زائد سال کی 100 فیصد ویکسی نیشن حاصل کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے روزانہ کی بنیادپر پانچ ہزار افراد کو کم از کم ویکسی نیشن کرنے کو کہا اور ہدایت کی کہ آر ٹی پی سی آر کی جانچ ہر بلاک کے طے شدہ اہداف کے مطابق کی جائے اور سی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مستحکم رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20جولائی 2021 تک کوویڈ۔19 کی تیسری لہر کے لئے جامع ضلع منصوبہ تشکیل دیا جائے۔ سی ایم او کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ جانے والے اور یو ایس جی کی ضرورت کے مریضوں کو ہسپتال کے باہر ریفریر نہیں کیا جانا چاہئے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہی ٹیسٹ کروائے جائیں ۔ڈی سی نے سی ایم او ، بی ایم او اور پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ کوویڈکے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے اسپیکروں / پوسٹروں کے ساتھ گاڑیاں متعین کی جائیں۔ ڈی سی نے سی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ 20جولائی 2021 سے پہلے آر بی ایس کے میں رکھی ہوئی / گاڑیوں سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔انھوں نے تمام افسران سے کہا کہ جن کو کوڈ فنڈز مہیا کیے گئے ہیں وہ تین دن کے اندر یو سی جمع کروائیں۔انھوں نے شہری علاقوں میں کوویڈ مناسب طرز عمل کو نافذ کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا نے کی ہدایت کی ۔ آفیسر موصوف نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے جو جرامانہ حاصل کیا جا رہا ہے وہ جرمانہ ریڈ کراس اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے ۔انھوں نے سی ای ڈی پی اوز ، تحصیلداروں اور بی ڈی اوز کو آئی ای سی کی سرگرمیوں کے لئے 25000 روپے کے فنڈز فراہم کرتے ہوئے ہدایات پر بروقت عمل درآمد کیلئے تمام شرکا کو ہدایت کی۔ میٹنگ میںاضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین ، معاون کمشنر ترقیات راجیش لکھن ، سی ای او ٹورزم ڈاکٹر تنویراحمد، سی ایم او غلام احمد، ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد، نوڈل آفیسر کوویڈ زمود احمد ، سی ڈی پی او جہانگیر خان ، اسسٹینٹ لیبر کمیشنر عابد حسین شاہ ، تحصیلدار پونچھ محمد بشیر کھٹک ، سی ای او میونسپلٹی ، بی ایم اوز ، بی ڈی او ز اور دیگر افسران موجود تھے۔
درہ گائوں میں کووڈ ویکسین کیلئے کیمپ کا انعقاد
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے دور دراز پہاڑی علاقے درہ میں ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ۔محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی لمبی قطاروں سے بچانے اور گاؤں میں ہی ویکسی نیشن سہولت دستیاب کرانے کی غرض سے گورنمنٹ مڈل سکول درہ میںکیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں محکمہ صحت ، آنگن وارڈی ورکرز اور محکمہ تعلیم کے ملازمین نے حصہ لیا۔ایس ڈی ایم کے حکم پر بلاک میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں چلنے والی اس مہم کے تحت قصبہ تھنہ منڈی اور مضافات کے کئی علاقوں کے لوگوں کو ویکسین دینے کی تیاری کی گئی ہے۔ لوگوں تک اس بابت اطلاع پہنچانے کیلئے متعلقہ علاقوں میں اعلان کروائے جارہے ہیں اور اس کے علاوہ سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // ضلع راجوری میں کووڈ خلاف ورزی اور انتظامی اقدامات کے نفاذ سے متعلق اعلی حکام کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق تحصیلدار تھنہ منڈی محمود ریاض خان کی نگرانی میں محکمہ تعلیم کے ملازمین اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے کووڈ-19 کے ایس او پیز کے نفاذ کے لئے قصبہ تھنہ منڈی کے وارڈ نمبر 9 کا دورہ کیا۔ ٹیم نے کووڈ-19 کی پیروی نہ کرنے پر جرمانہ عائد کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اس کے علاوہ ، اس ٹیم نے عام لوگوں کو مہلوک کورونا وائرس ، اس کے پھیلائو کے طریقہ کار اور لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی بیدار کیا ۔ٹیم نے کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کی جائے بلکہ ماسک و دیگر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
فوج کی حفاظت میںطبی ٹیمیں تار بندی کے اندر پہنچی
سمت بھارگو
راجوری //سیکورٹی کے سخت انتظامات میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تار بندی اور حد متارکہ کے درمیانی علاقوں میں پہنچی جہاں انہوں نے مکینوں کو کووڈ ویکسین لگائی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ کی حد متارکہ کے قریبی علاقے گنجان آبادی پر مشتمل ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر علاقے بالاکو ٹ تحصیل میں واقعہ ہیں اور ان علاقوں میں تار بندی او ر حد متارکہ کے درمیان سینکڑوں کی تعداد میں کنبے آباد ہیں تاہم محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں ابھی تک ویکسی نیشن مہم نہیں چلائی جاسکی تھی تاہم اب متعلقہ محکمہ کی ٹیموں کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے فوج نے سیکورٹی بندوبست کیا جس کے بعد ٹیموں نے مذکورہ علاقوں میں لوگوں کو کووڈ ویکسین فراہم کی ۔محکمہ کی جانب سے چلائی گئی گھر سے گھر تک کی مہم کے دوران دھراٹی ،ڈھرانہ ،کانگہ ،بسونی ودیگر علاقوں میں مکینوں کو ووڈ سے بچنے کیلئے ویکسین فراہم کی ۔
فوج نے کیری سیکٹر میں ویکسی نیشن مہم چلائی
راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے سرحدی علاقوں میں ویکسی نیشن مہم چلائی گئی جس کے دوران لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیساتھ ساتھ ویکسین بھی لگائی گئی ۔مذکورہ مہم کے دوران فوجی ماہرین نے چٹی بکری ،پونتھال و دیگر ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں آئی کمی کے بعد لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن سماج کے ہرایک فرد کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ماسک ودیگر احتیاطی تدابیر پر سختی کیساتھ عمل کر ئے ۔اس دوران فوجی اور سیول انتظامیہ کی ٹیم نے مکینوں کو کووڈ ویکسین کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی ۔
پولیس نے کووڈ سے متعلقہ بیداری مہم چلائی
حسین محتشم
پونچھ//ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی ہدایت پر ایس ایچ او پونچھ کی قیادت میں پولیس نے کوویڈ 19 کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کے لئے ایک مہم چلائی ۔اس دوران انھوں نے لوگوں کو کووڈسے محفوظ رہنے کے لئے سماجی دوری بنائے رکھنے ، ماسک پہنے رہنے اور سینٹائیز کے استعمال کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین نے کووڈ کی تیسری لہر کے بارے میں پیش گوئی کی ہے اور اس سے بچائو احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے عام لوگوں کوویکسی نیشن کرانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھیڑ بھاڑ میں جانے سے گریز کریں۔ایس ایچ او کی جانب سے چلائی گئی مہم کی سراہنا کرتے ہوئے پونچھ کے سیاسی سماجی کارکنان اور دکان داروں نے کہا کہ عوام میں بیداری لانا بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں نے اب احتیاط کرنا ہی چھوڑ دیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ کوڈ چلا گیا جبکہ کووڈ بھی بھی موجود ہے اور اس سے بچنے کے لئے احتیاط پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انھوں نے بھی لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کوڈ-19 سے لڑنے کے لئے انتظامی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا۔ انھوں نے پونچھ کے عوام سے ایس او پی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور ماسک کو روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کی اپیل کی۔