پونچھ// شہید ڈی وائی اسی پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ کی جانب سے پونچھ میںپہلی بار ایک ریفری کلینک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے 45جوانوں نے حصہ لیکر تربیت حاصل کی۔اس دوران بیرونی اور مقامی ماہرین نے شرکاء کوکھیل کے اصولوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔اختتامی تقریب جامع ضیاء العلوم پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندرجیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔جنھوں نے تمام شرکاء میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے محمد طارق خان چیئرمین شہید ڈی وائی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ میں والی بال اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے میں ان کا اہم رول رہتا ہے ۔انھوں ریفری کلینک کے انعقاد کرنے پر طارق خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ اختتامی تقریب میں راج ڈلہوجا سرپرست اعلیٰ والی بال ایسوسی ایشن ، کلدیپ ماگوترا سی ای او ، آر سی شرما ، کرشن لال شرما سیکرٹری ڈی وی اے پونچھ ، مولانا سعید حبیب چیئرمین جامعہ ضیاء العلوم ہائی اسکول پونچھ ، وحید احمدبانڈے ، پردیپ کھنہ معروف ناظم ، محمد قاسم ڈی وائی ایس او پونچھ ، زمود احمد ،پروفیسر جگبیر سنگھ ، رامیشور چوہان انٹرنیشنل ریفری اور رمیز طارق والی بال کوچ نے شرکت کی۔