پونچھ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا گیا

 پونچھ//ملک میں ڈینگی معاملات میں ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے پونچھ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا گیا ۔گزشتہ روز دارالحکومت میں ڈینگی بخار کے تقریبا 60 معاملات کا پتہ چلا اور جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک کی موت واقع ہوئی جس کی وجہ سے پونچھ کے رہائشی خوفزدہ ہیں کیونکہ پہلے ہی COVID-19 بہت سی جانیں لے چکا ہے۔ اس سلسلے میں پونچھ کے عوام میونسپل کونسل پونچھ سے جلد سے جلد اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھروں کا سبب بننے والے کچرے ، نکاسی آب اور ڈسپوزل کے بارے میں شہر کو چیک اور سروے کریں۔ اس سلسلے میں ایک ابتدائی اور سنجیدہ قدم عوامی صحت اور زندگی کو بچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے۔ پونچھ کے لوگوں نے ڈی سی پونچھ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں زاتی مداخلت کریں۔