پونچھ میں ایل او سی پر 72 فٹ اونچا قومی پرچم لہرایا گیا

یو این آئی

جموں//فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے اجوت علاقے میں لائن آف کنٹرول پر 72 فٹ اونچا قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر ایک فوجی افسر نے کہا کہ ہم یہ قومی پرچم ان لوگوں کے نام وقف کرتے ہیں جنہوں نے یہاں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ قومی پرچم پونچھ کے لوگوں کے نام بھی وقف کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پونچھ ایک شاندار شہر ہے اور اس قومی پرچم سے اس شہر کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ جائیں گے۔ایک شہری نے اس موقع پر بتایا کہ اس قومی پرچم کے یہاں لہرانے سے لوگوں کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوا ہے۔