پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد اب لوگ احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑاتے نظر آرہے ہیں بازاروں میں لوگ ماسک پہننے بغیر گھوم پھررہے ہیں۔اس حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں چیئرمین نووا پونچھ اجیت ورما ایڈووکیٹ نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے پونچھ انتظامیہ کی جانب سے کوڈ 19 وبائی امراض سے بچے کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ابھی گیا نہیں ہے اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلہ میں عائد پابندیوں کو کم کیا گیا ہے۔انھوں نے عام لوگوں کو بازار میں ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے کی اپیل کی۔انھو نے ضلع پولیس سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ کسی کو احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے دیکھتے ہیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ جرمانہ عائد کرے اور ان لوگوں کو آگاہ کریں کہ وہ جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں۔مقامی معززین نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قاعدہ کو لاگو کرنے کےلئے سختی برتی جائے تاکہ لوگوں کووڈ ایس او پیز پر عمل کریں ۔