رالی// امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پولیس افسر کی گولی سے سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس افسر نے جب سیاہ فام جیسن واکر گولی ماری اس وقت وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ واقعے کے بعد فائٹے ویلے کے مقامی لوگوں نے کئی مظاہرے کیے۔ اس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بڑی ریلی کا اعلان کیا گیا۔ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد امریکا میں بالخصوص اقلیتوں کے خلاف پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ادھرسابق امریکی صدر ٹرمپ صحافی کے سوال پر مشتعل ہوگئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔ امریکی ریڈیو چینل این پی آر کے مطابق انٹرویو لینے والے صحافی نے 2020ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے سوالات کیے تو ٹرمپ نے گفتگو کا سلسلہ ختم کر دیا۔
پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت
