پولیس کے نام ایڈوائزری جاری

 سرینگر// ریاستی پولیس نے اہلکاروں کے نام ایڈوایزری جاری کرتے ہوئے نماز عید عوامی مقامات پرنہ ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے پولیس کنٹرول روم اور ڈسڑکٹ پولیس لائنز کی مساجد میں ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شہر خاص میں شب قدر کو پولیس کے ایک افسر کو مشتعل ہجوم کی طرف سے زیر چوب ہلاک کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے ریاستی پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مقامات،عید گاہوں اور مساجدوں میں نماز ادا کرنے سے دور رہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا” آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ،آپ اپنے فیلڈ عملے اور ماتحت اہلکاروں کو ہدایت دیں کہ وہ الگ تھلگ جگہوں کے علاوہ عام مساجد یا عید گاہوں میں نماز عید ادا نہ کریں۔یہ ایڈویزااری پولیس کنٹرول روم کی طرف سے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر کی طرف سے وادی کے تمام پولیس تھانوں کو اجراءہوئی ہے“۔ایڈویزری میں کہا گیا ہے کہ اہلکار نماز عید ضلع پولیس لائن سرینگر یا پولیس کنٹرول روم کی مسجد میں نماز عید ادا کریں۔دیگر اضلاع میں بھی نماز عید ڈسڑکٹ پولیس لائنوں یا محفوظ مساجد،جہاں اہلکاروں کو تحفظ فراہم ہو، میں ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ڈاکٹر ایس پی وید سے جب پولیس کی طرف سے ایڈویزری جاری کرنے ست متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کہ احتیاتی تدابیر اٹھانا بہتر ہیں۔انہوں نے کہا”وہ(پولیس اہلکار) میری فوج ہے اور میں انہیں مشورہ دیتا ہو،وہ میرے بچوں جیسے ہیں،اس لئے ہم نے انہیں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا“