سرینگر// پولیس میں 2خواتین بٹالین کے لئے کانسٹیبل عہدے کے لئے بھرتی کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے دو روز میں 934خواتین امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔شفاف بھرتی عمل کے تحت صوبہ کشمیر کے خواتین امیدواروں کے لئے 2خواتین بٹالین میں کانسٹیبلوں کے عہدے کے لئے بھرتی کا کام سی آر پی ایف آر ٹی سی گرانڈہمہامہ میں جاری ہے۔پہلے دو دن 934امیدوارٹیسٹ کے لئے حاضر ہوئے۔ گذشتہ روز 487 امیدوار وں نے بھرتی ہونے کے لئے میدان میں اپنا زور آزمایا اور آج 447امیدوار ٹیسٹ سے گزرے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ اسی جگہ پر کل بھی جاری رہیں گے۔چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈبرائے 2خواتین بٹالین نے تمام خواہش مند امیدواروں کوپہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنیوالے امیدواروں کا جسمانی امتحان(physical Test) 28 تا 30جون 2021 تک ہمہامہ میں منعقد ہوگا۔ کووڈ-19کے پیش نظر بھرتی کے عمل کے دوران کووڈایس او پیز اور دیگرض