سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں ہفتے کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک متشرکہ ٹیم نے کپوارہ کے جبڈی ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرجنگجوو¿ں کی طرف سے ہتھیار اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔