پولیس کاکووڈ آگاہی پروگرام | ایس ایس پی کشتواڑ کی سیو ل سیوسائٹی و میڈیا نمائندوں سے ملاقات

کشتواڑ//ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور اس کی تیاری کے تناظر میں ضلع کشتواڑ کے سینئر شہریوں ، سماجی کارکنان اور میڈیا نمایندگان کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی کشتواڑراجندر سنگھ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیویندر سنگھ ، ایس ڈی پی او اٹھولی پردیپ سنگھ ، ڈئی ایس پی ڈار دھریج سنگھ اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے شرکاء کو میٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے بعد شرکا کو کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کی  بہتری کے لئے اپنی تجاویز شیئر کرنے کو کہا گیا۔ کووڈ 19 کے تناظر میں شرکا ء نے قیمتی مشوروں کا تبادلہ کیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے سبھی باتوں کو غور سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ کووڈ 19 کے تناظر میں معاشرے کی بہتری کے لئے ان کی تجاویز کو عملی بنیادوں پر لاگو کیا جائے گا۔ ایس ایس پی کشتواڑنے بار بار عوام سے پولیس سے تعاون کرنے اور کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ، جو انتظامیہ کے ذریعہ جاری کئے جاتے ہیں جبکہ انھوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔