سرینگر//ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے جمعرات کو ضلع پولیس لائنز پلوامہ میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین سرندر گپتا ، آئی جی پی اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ سریندر گپتا نے ریاستی پولیس کے سربراہ کو بھرتی عمل میں شفافیت اور دیگر جانکاری فراہم کی۔ اس موقع پرریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس میں بھرتی مہم ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے پولیس میں نوکری فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ریاست اور ملک کی خدمت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی عمل شفافیت سے جاری رہے اور کانسٹیبلوں کی بھرتی میں کسی بھی قسم کا اثر رسوخ استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رشوت اور سفارشوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلوں کی بھرتی سے پولیس کو جنگجو مخالف آپریشنوں میں کافی مدد ملے گی۔پولیس بھرتی مہم دو روز تک جاری رہے گی۔کانسٹیبلوں کیلئے کل 3710درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں 69خواتین بھی شامل ہیں۔