سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں جمعرات کو ہورہے پنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں دوپہر تک سب سے زیادہ،30فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم 0.2فیصد ووٹنگ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں درج ہوئی۔
چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع اننت ناگ میں6.7فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی جبکہ ضلع سطح کی ووٹنگ شرح حسب ذیل ہے۔
کپوارہ 30.7 فیصد
بانڈی پورہ30فیصد
بارہمولہ26.1فیصد
گاندربل13.2فیصد
بڈگام29.8 فیصد
پلوامہ0.2 فیصد
اننت ناگ6.7فیصد
ڈوڈہ55.9فیصد
رامبن63.9فیصد
اُدھمپور60.3فیصد
ریاسی56.2فیصد
جموں59.1فیصد
راجوری60.4فیصد
پونچھ72فیصد