اشتیاق ملک
ڈوڈہ ///بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر پل ڈوڈہ گڈسو کے مقام پر دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے کے قریب جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہی مسافروں سے بھری انوا گاڑی زیر نمبری JK11A-4575 مخالف سمت سے آرہی منی بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کی زد میں ایک ماروتی گاڑی بھی آگئی۔ اس حادثہ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں پولیس و مقامی لوگوں کی مدد سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت سریندر سنگھ (36) کشتواڑ ،سکھ چین سنگھ (49)پنجاب، نرملا دیوی (30)کشتواڑ ،مدھو (25)کشتواڑ ،انل کمار (25)کشتواڑ ،نہریکا (2) ،8 روز کا بچہ، فاروق احمد (40)کشتواڑ و عبدالرشید (57)اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔