مشتاق اسلام
پلوامہ //پلوامہ کے کھربٹ پورہ رتنی پورہ میں پولیس نے ایک سرگرم ملی ٹینٹ کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کر لیا ہے۔ مکان کا مالک گلزار احمد ڈار، ملی ٹینٹ ارجمند گلزار عرف حمزہ بھائی کا والد ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پراپرٹی ملی ٹینسی کی مالی معاونت کیلئے استعمال ہو رہی تھی۔پولیس نے وضاحت کی کہ یہ مکان یو اے پی اے ایکٹ 1967 کے تحت پروسیڈز آف ٹیررازم کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔ یہ پراپرٹی ایف آئی آر نمبر 25/2022 کے تحت قرق کی گئی ہے۔پولیس نے عوام کو سختی سے خبردار کیا کہ اس پراپرٹی کو کسی صورت میں فروخت، منتقلی یا کرایہ پر نہیں دیا جا سکتا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔