سرینگر/سنیچر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک 10سالہ بچہ بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے گڈورہ نامی گائوں میں پیش آیا جہاں ایس ایس پی پلوامہ چندن کوہلی کے مطابق بارودی مواد کسی باغ میں موجود تھا اور مذکورہ بچے نے اس کے ساتھ چھیڑ خوانی کی جس کے دوران مواد پھٹ پڑا۔
زخمی بچے کی شناخت عارف احمد ڈار ولد عبد الغنی ڈار ساکنہ لارو، پلوامہ کے طور ہوئی ہے۔
زخمی بچے کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا۔