شوپیان/شاہد ٹاک/بر پورہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے 10کلو وزنی بارودی سرنگ ناکارہ بنائی اور اس ضمن میں4افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔55آر آر نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب بر پور گائوں میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میںلائی گئیںجس کے دوران وہاں سے چار نوجوانوںکی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت بلال احمد گنائی ، فیروز احمد ، یاور احمد ڈار ساکنان بر پورہ اور وقار احمد پنڈت ساکن تلن گام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سنیچر کو مذکورہ نوجوانوں کی نشاندہی پر ایک جگہ زیر زمین چھپائی گئی 10کلو وزنی باروی سرنگ بر آمد کی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو ایک اور نوجوان کی تلاش ہے۔پولیس نے بتایا کہ جیش محمد کے جنگجو پلوامہ میں کوئی بڑی کارروائی انجام دینا چاہتے تھے، لیکن انکی منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی۔