سرینگر/ہزاروں لوگوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات میں حصہ لیا۔
اشفاق وانی ساکنہ کوئیل پلوامہ آج صبح رینزی پورہ نامی گائوں میں فورسز کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے میں جاں بحق ہوا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق اشفاق وانی کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے حصہ لیا جنہوں نے آزادی اور پاکستان کے حق میں زور دار نعرے بازی کی۔
ایم بی اے گریجویٹ ، اشفاق وانی نے رواں برس کے ماہ جولائی میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔