جموں// جموں کشمیرپلس ٹو لیکچررس فورم کا ایک وفد دیپک شرما کی قیادت میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا سے ملاقی ہوا۔اس دوران وفد نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو یاد دہانی کرائی کہ ریاست کے پلس ٹو لیکچررس عرصہ درازسے گریڈ پے اور ٹائم بونڈ پروموشن والے مسئلے کو لے کر بھٹک رہے ہیں جبکہ 8000اور13500کیڈر کے دیگر محکمات کے ملازم ٹائم بونڈ پروموشن اور رننگ گریڈ سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ صرف پلس ٹو لیکچررس کو ہی اس سے محروم رکھا گیا ہے۔وفد نے مزید بتایا کہ وہ خوش ہے کیوں کہ کے اے ایس ،کے پی ایس اور گزیٹڈ کیڈر کے انجینئروں کو ٹائم بائونڈ پروموشن مل گیا ہے لیکن فورم اس بات سے نا خوش ہے کیوں کہ سرکار ان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے۔فورم نے نائب وزیر اعلیٰ کے خصوصی مداخلت کی اپیل کی اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کابینہ میں ہمارے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوسرے وزراء کا دھیان بھی اس مسلے کی طرف مبذول کرکے ہماری دیرینہ مانگ کو پورا کریں گے۔دیپک شرما کے وفد کو کہا کہ کشمیر میں بھی ہمارے ساتھی ڈاکٹر منظور احمد کی قیادت میں اس مسلے کا حل چاہتے ہیں ۔وفد میں این ایس جموال ،انیل شرما،آر ایس سلاتھیہ،سنجے بھگت اور ڈاکٹر اشوک موجود تھے۔