نوشہرہ//نوشہرہ پریس کلب کی طرف سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں معروف صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس اجلاس کی صدارت پریس کلب کے چیئرمین بھونیشور شرما نے کی جس میں دیگر مقامی صحافی بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے شجاعت بخاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔شرمانے کہاکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کی صحافتی برادری کی حفاظت کو یقینی بنائے اوراس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں۔تعزیتی اجلاس میں ونودشرما،راجکمار،رمیش چندر،سنیل کماروغیرہ نے بھی شرکت کی۔