پروفیسر طلعت احمد کو آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج

سرینگر//حکومت جموں کشمیر نے پیر کے روز دانشگاہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کواسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سونپ دیا۔
پروفیسر طلعت کے پاس آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج اگلے احکامات تک رہے گا۔
 اس سلسلے میں احکامات آج اس وقت صادر کئے گئے جب آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق صدیقی نے پانچ برس پر مشتمل اپنی مدت کار مکمل کرلی۔