عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں یونیورسٹی کے شعبہ شماریات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر راہل گپتا کو رجسٹرار یونیورسٹی آف جموں کے طور پر تعینات کیا گیا اور پروفیسر اروند جسروٹیا کو ان کے موجودہ فرائض کے علاوہ رجسٹرار کے اضافی چارج سے بھی فارغ کر دیا۔جموں یونیورسٹی کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پروفیسر راہول گپتا کو رجسٹرار یونیورسٹی آف جموں تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ “انتظامیہ کے مفاد میں، پروفیسر راہل گپتا محکمہ شماریات 25جولائی سے اگلے احکامات تک رجسٹرار یونیورسٹی آف جموں کے طور پر کام کریں گے ‘‘۔پروفیسر راہل گپتا ایم ایس سی شماریات (گولڈ میڈلسٹ، 1990)، پی ایچ ڈی شماریات (1995)، جموں یونیورسٹی یکم اگست2008 سے شماریات کے پروفیسر ہیں۔وہ سابق ڈائریکٹر، یو جی سی-ہیومن ریسرچ ڈیولپمنٹ سینٹر، جموں یونیورسٹی، ریکٹر بھدرواہ کیمپس، جموں یونیورسٹی، بھدرواہ، اعلیٰ تعلیم میں تدریسی اور تحقیقی تجربہ – 30 سال رکھتے ہیں۔