لزبن//پرتگال کے وسطی علاقے حصے کے جنگل میں لگی آگ کی زد میں آکر کم از کم 57 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ایک افسر نے بتایا کہ آگ کل لزبن سے 200 کلومیٹر جنوب مشرقی پیڈروگا¶ گرانڈے خطے کے پہاڑی علاقوں میں لگی جس نے تیز ہوا¶ں کے سبب شدت اختیار کر لی۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جو اس علاقے میں سڑک پر اپنی کی گاڑیوں میں تھے ۔ آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اس کی زد میں سڑک پر چل رہیں گاڑیاں بھی آ گئیں جس کی وجہ سے کم از کم 19 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس زبردست آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور ایسا خیال کیا جا رہا کہ کئی دہائیوں بعد پرتگال کے جنگلات میں ایسی زبردست آگ لگی ہے ۔پرتگال کے داخلی امور کے سیکرٹری جارج گومز نے بتایا کہ صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔مسٹر گومز نے کہا ''ہم 19 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ سبھی پرتگالی شہری ہیں۔ واقعہ میں فائر بریگیڈ کے چھ کے ملازمین سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور دو لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔رائٹر۔