نیوز ڈیسک
جموں//نئی پنشن سکیم کومنسوخ کرنے اور پرانی پنشن سکیم کو لاگو کرنے کے حق میں سرمائی راجدھانی جموں میں ملازمین کے احتجاجی مظاہرے اور نئے سال کے پہلے دن کویوم سیاح کے طور پرمنایا ۔ سرمائی راجدھانی جموں میں نئے سال کے پہلے دن کوسرکاری ملازمین نے یوم سیاح کے طور پر منایااور اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے احتجاج کرنے والے ملازمین نئی پینشن سکیم کو ملازمین کے لئے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کوزندگی گزار نا مشکل بن گیاہے اور اگرملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اولڈ ایج پینشن سکیم کوپھر سے لاگو کرنے کے اقدامات اٹھائے پھر کیاوجہ ہے کہ جموںو کشمیرمیں اس سکیم کو لاگو کرنے میں سرکار ہچکچاہٹ محسوس کررہی ہے ۔احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہاکہ سرکار کوچا ہئے کہ وہ کام کرنے والے ملازمین کے لئے راحت کاری کے اقدامات اٹھائے تاکہ انہیں کسی پریشانی سے ناگزرنا پڑے ۔اگر ریٹائرڈہونے کے بعد سرکاری ملازمین کواقتصادی اور معاشی بدحالی کاسامناکرنا پڑے گا تو پھر ان کی اداروں میں خدمات انجام دینا کیابے معنیٰ ثابت نہیں ہوگا ۔ریٹائرڈہونے کے بعدملازمین کوآرام اور گھرکوسنبھالنے کی ضرورت ہے تاہم جب انہیں اقتصادی اور معاشی بد حالی کاسامناکرنا پڑیگا تو ان ملازمین پرکیاگزرے گی ۔ یہ احتجاج آل انڈیا پنشن بحالی متحدہ محاذ (اے آئی پی آر یو ایف) اور جموں و کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن (جے کے ٹی اے) اور دیگر اتحادی تنظیموں نے پریس کلب جمو ں کے ساتھ نمائش گاہ گرائونڈ اورنیشنل اولڈ پنشن ریسٹوریشن یونائٹیڈ فرنٹ کی جانب سے بی آر امبیڈکر چوک میں کئے گئے ۔دریں اثناء AIPRUF/JKTA آج یعنی2 جنوری کو پریس کلب جموں میں میگا احتجاجی ریلی نکال رہی ہے۔
پرانی پنشن سکیم کی بحالی کے حق میں جموں میں دو احتجاجی مظاہروں کا اہتمام