جموں // جموں کشمیر پرایئویٹ اسکولوں کی جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا ایک وفد وزیر تعلیم چوہدری ذوالفقارعلی سے ملاقی ہوا۔اس دوران حال میں چل رہے تعلیمی نظام اورپرائیویٹ اسکولوں کودرپیش مختلف مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد کی صدارت شوکت محمد چوہدری نے کی اور ان کے ہمراہ کاآرڈی نیشن کمیٹی کے سینئر نائب صدر جی این پرے اور نائب صدر ایم اقبال بھی موجود تھے۔وفد نے وزیر موصوف کے ساتھ پرائیویٹ اسکولوں سے جڑے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران کمیٹی نے وزیر موصوف کو یاد دلایا کہ وہ طلباء کو معیاری تعلیم دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔کمیٹی کے صدر نے وزیر موصوف کو یاد دلایا کہ پرئویٹ اسکولوں میں ماہر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔اس دوران وزیر موصوف نے وفد کو غور سے سنا اور تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔