Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پتھم نسانکا ڈبل سنچری سے محروم، سری لنکا نے 368رنز بنائے

Mir Ajaz
Last updated: June 19, 2025 9:05 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی

گال (سری لنکا) /پاتھم نسانکا کی 187 کی سنچری اور دنیش چندیمل 53کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت چار وکٹوں پر 368 رنز بناکر بنگلہ دیش کو منہ توڑ جواب دیا۔آج یہاں صبح کے سیشن میں بنگلہ دیش کو 495 رنز کے اسکور تک آؤٹ کرنے کے بعد بلے بازی کرنے اتری پتھم نسانکا اور لاہیرو ادارا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے ۔ 22ویں اوور میں لہیرو اُدارا 29 کو تیج الاسلام نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے دنیش چندیمل نے پتھم نسانکا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 157 رنز جوڑے ۔ 51ویں اوور میں نعیم حسن نے دنیش چندیمل 54 کو آؤٹ کر کے اس شراکت کوتوڑ دیا۔ اینجلو میتھیوز 39 تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے ۔ حسن محمود نے ڈبل سنچری کی جانب گامزن پتھم نسانکا کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ پتھم نسانکا نے اپنی 187 رنز کی اننگ میں 256 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 23 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا تھا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 93ویں اوور میں چار وکٹوں پر 368 رنز بنا لیے تھے ۔ وہ اب بھی پہلی اننگ میں بنگلہ دیش کے اسکور سے 127 رنز پیچھے ہے ۔ کامندو مینڈس (37 ناٹ آؤٹ) اور کپتان دھننجے ڈی سلوا (17 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام، نعیم حسن، حسن محمود اور مومن الحق نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے کل کے 9 وکٹوں پر 484 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں، بنگلہ دیش نے کل کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ کیا جب اسیتھا فرنینڈو نے ناہید رانا 0 کو وکٹ کیپر کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کروا کر بنگلہ دیش کی اننگ 500 کے اسکور سے پہلے 495 پر سمیٹ دی۔ حسن محمود سات رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل مشفق الرحیم 163، کپتان نظم الحسین شانتو 148 نے سنچری اور لٹن کمار داس 90 نے نصف سنچری بنا کر بنگلہ دیش کو بڑا اسکور کھڑا کرنے میں اہم تعاون دیا۔ ان تینوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بنگلہ دیش کا کوئی دیگر بلے باز سری لنکا کے باؤلنگ اٹیک کے خلاف زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ تھرندو رتنائیکے اور میلان رتنائیکے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

سپورٹس

اسمیتا پینک سلات لیگ 2025 | سرینگر میں خواتین کھلاڑیوں کیساتھ افتتاح

July 20, 2025
سپورٹس

انٹر زونل کبڈی فیسٹول | بارہمولہ میں گرینڈ سپورٹس میٹ کا افتتاح

July 20, 2025
تازہ ترینسپورٹس

ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا

July 19, 2025
سپورٹس

بمراہ کو اگلے دونوں ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہئیں:انل کمبلے

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?