بٹوت//ریاست کے سرمائی دارالخلافہ شہر جموں سے سو کلو میٹر کی دوری پر واقع صوبہ جموں کا مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ موجودہ ایام میں اپنے ہاں آنے والے سیاحوں میںاپنے دلکش قدرتی نظاروںسے لطف اندوز ہونے کے بجاے سیاحتی مقام پر جگہ جگہ بکھری پڑی گندگی، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، پتنی ٹاپ سرکل روڑ کی خستہ حال سڑک ،بڑے بڑے کھڈوں کو لیکر باعث تشویش وپریشانی بناہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قدرتی دلفریب نظاروں کی بہتات کو لیکرملکی و غیر ملکی سیاحوں میں اپنی منفردپہچان کے حامل سیاحتی مقام پتنی ٹاپ و گر د نواح کے علاقہ کی بنی خستہ حالت اور پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران ودیگر ماتحت عملے کی جانب سے اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کو انجام دینے میں اپنائی ہوئی لاپروائی وغفلت شعاری کی رویش کی وجہ سے عوامی حلقوں میں پائی جارہی تشویش وناراضگی کو مدنظر رکھتے ہوے ذرایعے ابلاغ کے نمائندوں نے پتنی ٹاپ کا رخ کیا تو موقعہ پر مناظر حیرت میں ڈالنے والے تھے۔ سیاحتی مقام کی خستہ حالی کا نقشہ عوامی تشویش پر صداقت کی مہر لگانے کے ساتھ ساتھ بڑی ہی بھیانک تصویر پیش کر رہاتھاپکنیک سپاٹ پتنی ٹاپ کے سبزہ زار میدان اور چیڑ ،دیودار کے خوبصورت درختوں پر مشتمل جنگل جو پتنی ٹاپ کے قدرتی حسن کے ضامن کا درجہ رکھتے ہیں،بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے کوڑا کرکٹ ڈسٹ بینوں کے بجاے جگہ جگہ بکھرا پڑا ہوا پتنی ٹاپ کے نو کنسٹریکشن زون کی حدود میں غیر قانی تعمیرات کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔ موقع پر موجود سیاحوں سے ہوئی گفتگوسے معلوم ہوا سیاحوں کو درپیش حالت سے بڑی کوفت محسوس کرنے پر مجبور ہیں معتدد سیاحوں کا کہنا تھا آئندہ اس طرف سیاحت پر آنے سے گریز کریں گئے لہذا مشہور عالمی شہرآفاق سیاحتی مقام کی مُنہ بولتی خستہ حالت کے مناظر دیکھنے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راجندر سنگھ کی توجہ اس جانب مبزول کرانے اور ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اُن کی نجی نوعیت کی مصروفیات کی وجہ سے ان سے رابطہ ممکن نہیںہوسکا ۔ ان حالات میں پتنی ٹاپ کی بدحالی کو لیکر فکر مند عوام نے گورنراورانتظامیہ سے اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔