پونچھ //آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز اور فرنٹ کے ممبران اجاجر سنگھ ، سنی شرما ، اتکرش پالوترہ نے ضلع پونچھ میں تعینات مختلف محکمہ جات کے افسران کو اعزازی اسناد پیش کر کے ان کے کام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران ان افسران نے عوام کا محافظ بن کر ان کو ایک مشکل دور میں تحفظ فراہم کیایہاں تک کہ کوڈ 19 اور لاک ڈاو¿ن جیسے وبائی امراض میں ، ان افسران نے عوام کو مکمل تعاون دے کر اپنا فرض ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائیں کریں۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ میں اچھے افسران کا ہونا پونچھ کے لوگوں کے لئے خوشی کی بات ہے ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میںبھی انتظامیہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہے گی۔