راجوری //سپورٹس اسٹیڈیم کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو پانی کی قلت کاسامناہے جس پر مقامی خواتین نے تھنہ منڈی راجوری سڑک پر ٹریفک بند رکھ کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔یہ سڑک کافی دیر تک بند رکھی گئی جس دوران خواتین نے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوںنے کہاکہ علاقے میں پانی کی شدیدقلت پائی جارہی ہے ۔لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے بعد محکمہ پی ایچ ای اور پولیس کے افسران موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے کا یقین دے کر احتجاج ختم کروایا ۔