جموں // محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) نے ٹینڈرنگ کے عمل میں مبینہ تضاد کے بعد کشتواڑ میں 50 بستروں پر مشتمل انٹیگریٹڈ آیوش اسپتال کے ٹینڈرز اور الاٹمنٹ کو منسوخ کردیا ہے۔ الاٹمنٹ کے منسوخی کے حکم کے مطابق جموں و کشمیر ہاو¿سنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کشتواڑ میں 50 بستروں پر مشتمل انٹیگریٹڈ آیوش اسپتال کے تعمیراتی کام کو محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن نے جے اینڈ کے ہاو¿سنگ بورڈ کو الاٹ کیا ہے۔اس کے مطابق ڈپٹی جنرل منیجر ہاو¿سنگ یونٹ 1 کے بعد مجاز اتھارٹی کے ذریعہ انتظامیہ نے اس منصوبے کی منظوری دی ۔راجیش کمار نے اسپتال کی تعمیر کےلئے ٹینڈروں کو 544.46 لاکھ روپے لاگت سے طلب کیا جس کےلئے آن لائن پورٹل کے ذریعے تین ٹینڈر جمع کرائے گئے تھے۔ تاہم محکمہ پبلک ورکس کی منسوخی کے آرڈر میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی جنرل منیجر نے ٹینڈرز کو بغیر کسی مقررہ اصولوں پر عمل کئے بغیر کھولا ہے ،لہٰذا کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور ٹینڈروں کے ذریعہ جمع کروائی گئی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کو کہا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ٹینڈروں میں نمایاں تضادات اور اس کے مطابق متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔انکوائری آفیسر نے بتایا کہ دستیاب ریکارڈسے یہ معلوم ہوا ہے کہ کمیٹی نے جو مشاہدے کئے وہ حقیقت پر مبنی ہیں۔اور افسر کی لاپرواہی کو واضح طور پر ظاہر کیا گیا ہے اور اس کی سفارش کی گئی ہے کہ جے کے ہاو¿سنگ بورڈ یونٹ 1 جموں کے اس وقت کے ڈپٹی جنرل منیجر ، ای آر راجیش کمار کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کیا جاسکے ۔