نئی دہلی//یواین آئی// آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلز کے کپتان شیریس ایر نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ٹام کیرن کا تجربہ ٹیم کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔آئی پی ایل نیلامی کے بعد ٹیم کے مجموعی صورت حال کے بارے میں ایر نے کہا کہ "ہم نے گذشتہ سیزن سے اپنی کور یونٹ برقرار رکھی ہے اور اب ٹیم میں بہت سے نئے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ اسٹیو اسمتھ اور ٹام کیرن جیسے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کے ساتھ ہی کچھ گھریلو کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان میں سے ایک لقمان میری والا نے سید مشتاق علی ٹرافی میں زبردست مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بہت اچھا تجربہ ہوگا۔ ''دہلی کیپیٹلس نے بھلے ہی ہر پہلو پر کام کیا ہے وہیں ایر نے اس حقیقت پر زور دیا ہے کہ آئی پی ایل 2021 ٹیم کے لئے ایک امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجنگ ہونے والا ہے کیونکہ دیگر ٹیموں نے بھی اپنے آپ کو ایک نئے انداز میں تیار کیا ہے اور ظاہر ہے کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حالت اور طاقت یکساں ہیں۔